الیکشن میں روس نے مدد کی یا نہیں، ٹرمپ حلفیہ بیان دینے کو تیار
واشنگٹن (بی بی سی+ صباح نیوز+اے ایف پی) ٹرمپ نے پہلی بار کہا ہے کہ انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات میں وہ حلف اٹھا کر سوالات کے جوابات دینے پر تیار ہیں۔ ان کے وکلا کی صلاح کے بعد وہ ’اس کے منتظر ہیں۔ تحقیقات کرنے والے اس بات کا اندازہ لگا رہے ہیں کہ آیا ٹرمپ کی انتخابی مہم میں روس کی ساز باز شامل تھی تاکہ انتخابات پر اثر انداز ہوا جا سکے۔صدر ٹرمپ نے کہا ہے فلسطینی امریکہ کی عزت نہیں کرتے جب تک وہ امریکی ثالثی میں امن مذاکرات پر راضی نہیں ہوتے میں انکی لاکھوں ڈالر امداد روک دوں گا۔وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات میں کہا انہون نے ہمارے نائب صدر مائیک ینس کو دورے کی دعوت نہ دیکر بے عزتی کی۔