• news

اسلامی تعلیمات کے فروغ میں مدد فراہم کرینگے: روسی صدر

ماسکو (نیٹ نیوز) روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کی حکومت روس میں اسلامی تعلیمات کے فروغ میں مددفراہم کرے گی۔روس کے جنوب مغربی شہر قازان میں مسلمان علماء کے ساتھ ملاقات میں کہ دین اسلام اور اسلامی رسم وروایات روس کی ثقافت کا اٹوٹ انگ حصہ ہے اور ان کی حکومت روسی مسلمانوں کو دیگر مذاہب کے ماننے والے شہریوں سے جدا نہیں سمجھتی ہے۔صدر پیوٹن نے انتہاپسندی کے خلاف جدوجہد میں مسلم علمائ￿ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ روسی حکومت اسلام کی اصل تعلیمات کے ترویج کی خاطر اسلامی لٹریچر اور تحقیق کے فروغ کے لئے بین الجامعات شراکت داری قائم کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن