• news

افغان مہاجرین کو پاکستان مخالف کتب کا معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام (ف) کی خاتون ایم این اے نعیمہ کشور خان نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا کہ افغام مہاجرین کیمپوں میں قائم سکولوں میں مطالعہ پاکستان کی کتب میں بھارت کو افغانستان کا بہترین دوست قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان کو بھارت کا حصہ اور پاکستان افغان عالمی سرحد کو محض ڈیورنڈ لائن دکھایا گیا ہے۔ پاکستان کے اندر، افغان بچوں کو پاکستان مخالف کتب پڑھائی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی سپیکر نے اس معاملہ کو اہم قرار دے متعلقہ مجلس قائمہ کے سپرد کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن