• news

بچی اغوا،والدین کی وزیراعلیٰ، چیف جسٹس، آرمی چیف سے داد رسی کی اپیل

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ کے علاقہ دھوپ سڑی کا رہائشی محمد سفیان کی سات سالہ معصوم بیٹی سویرا گھر کے باہر گلی میں کھیل رہی تھی کہ نا معلوم ملزمان نے اغوا کر لیا جس کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج ہے لیکن کاہنہ انویسٹی گیشن پولیس اور سی آئی اے نے غریب ہونے کے ناطے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے اور سر سری تفتیش کے بعد فائل بند کر دی سویرا کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیاپولیس نے اس کو تلاش کرنے کی کوشش ہی نہ کی غموں سے چور بوڑھے والدین ڈھائی سال سے حسرت ویاس کی تصویر بنے اس امید پر زندگی کے دن گزار رہے ہیں کہ شائید کسی دن ان کی لاڈلی گڈیا بیٹی کا کہیں سے سراغ مل جائے متاثرین نے وزیر اعلی پنجاب ،چیف جسٹس او ر چیف آف آرمی سٹاف سے اپیل کی ہے ہماری معصوم بچی کا سراغ لگایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن