چیئرمین اوورسیز پاکستانیز پروٹیکشن فورم کی چیف جسٹس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے، بیورو کریسی کے رویے کا نوٹس لینے کی اپیل
لاہور ( اپنے نامہ نگارسے ) اوورسیز پاکستانیز پروٹیکشن فورم کے چیئرمین اور جرمنی کے معروف بزنس مین شاہد بٹ نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضوں اور بیوروکریسی کے رویے کا خصوصی نوٹس لے اور فوری ٹرائل کی عدالتیں قائم کی جائیں تاکہ بیرون ملک سے زرمبادلہ بھجوانے والے اوورسیز پاکستانیز کی جائیداد یں اور کاروبار قبضہ مافیا سے محفوظ رہ سکیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد بٹ کا کہنا تھا کہ جب کوئی پاکستانی باہر سے محنت کرکے اپنے ملک میں کاروبار کرنا چاہتا ہے تو بیوروکریسی اس میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔ حیلوں بہانوں سے تنگ کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ اپنا کیس ادھو را چھو ڑ کر واپس جا نے پر مجبو ر ہو جا تے ہیں۔