نوائے وقت کے کارکن کے بیٹے سے 4 لاکھ چھیننے والے ڈاکو 2 سال بعد بھی گرفتار نہ ہو سکے
لاہور (نامہ نگار) اسلام پورہ کے علاقہ میں نوائے وقت کے سینئر کارکن محمد منیر کے بیٹے محمد اعجاز منیر سے ڈکیتی کی واردات کو دو سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود انوسٹی گیشن پولیس تاحال ڈاکوئوں کا کوئی سراغ نہیں لگا سکی ہے۔ 30 دسمبر 2015 کو نوائے وقت کے سینئر کارکن محمد منیر کے بیٹے محمد اعجاز منیر سے سگیاں پل کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 4 لاکھ 40 ہزار روپے لوٹ لیے تھے۔ متاثرہ شخص اعجاز منیر نے آئی جی پنجاب پولیس کییپٹن (ر) عارف نواز، سی سی پی او کیپٹن (ر) محمد امین وینس سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکوئوں کا سراغ لگا کر لوٹی گئی رقم برآمد کرائی جائے۔