زینب قتل کیس کی تفتیش آئی بی، آئی ایس آئی، ایم آئی سے کرائی جائے: چیئرمین عدلیہ بچائو کمیٹی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) عبدالرشید قریشی چیئرمین عدلیہ بچائو کمیٹی و سابق ممبر پنجاب بار کونسل نے زینب قتل کیس پر رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ بقول ڈاکٹر شاہد مسعود ملزم عمران کے 37 بینک اکائونٹس ہیں وہ مستری نہیں بلکہ کروڑ پتی شخص ہے۔ رشید قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ زینب قتل کیس کی تفتیش آئی بی، آئی ایس آئی اور ایم آئی کرے۔ رشید قریشی نے چیف جسٹس پاکستان سے گزارش کی ہے کہ وہ اس کیس کی تفتیش کے لیے سپریم کورٹ کے کسی معزز جج کو نگران مقرر کر دیں۔ آخر میں عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ جوش میں آ کر ہوش کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔