ٹی20رینکنگ، پاکستان کے پاس عالمی نمبر ایک بننے کا نادر موقع
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل کھیلاجائیگا جہاں پاکستان کے پاس سیریز جیت کر عالمی نمبر ایک بننے کا نادر موقع ہے۔تیسرے میچ میں کامیابی کی بدولت مہمان ٹیم نیوزی لینڈ سے عالمی نمبر ایک کا منصب چھین کر خود اس منصب پر براجمان ہو سکتی ہے۔ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ اس وقت 125 پوائنٹس کیساتھ پہلے اور پاکستانی ٹیم 124 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔اگر پاکستان تیسرے ٹی20 میچ میں کامیاب رہا تو 126 پوائنٹس کیساتھ پہلے اور نیوزی لینڈ 123 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر چلا جائیگا تاہم سیریز ہارنے کی صورت میں نیوزی لینڈ عالمی نمبر ایک برقرار رہیگا۔