• news

انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ: بنگلہ دیش کو شکست، بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا، پاکستان سے مقابلہ منگل کو ہو گا

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر )آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔کوئنز ٹاون میں کھیلے جانے والے آخری کوارٹر فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 131 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 50 اوور میں 265 رنز بنا کر آوٹ ہوئی جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 43 ویں اوور میںصرف 134 رنز ہی بنا سکی۔ ایونٹ میں بھارت کی کامیابی کے ساتھ ہی سیمی فائنلز لائن اپ بھی مکمل ہو گئی ہے۔پہلا سیمی فائنل 29 جنوری کو کھیلا جائیگا جس میں آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرا سیمی فائنل30 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں ہوگا جس میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا آٹھویں مرتبہ سیمی فائنل کھیل رہی ہے جس میں سے اس نے 5مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن