• news

169 روسی ایتھلیٹس کو متبادل جھنڈے کے نیچے ونٹر اولمپکس گیمز میں شرکت کی منظوری مل گئی

لندن (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن نے 169 روسی ایتھلیٹس کو آئندہ ماہ جنوبی کوریا میں شیڈول ونٹر اولمپکس گیمز میں متبادل جھنڈے کے نیچے شرکت کی منظوری دے دی۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے 2014ء میں منعقدہ سوچی گیمز میں سٹیٹ اسپانسرڈ ڈوپنگ الزامات کی روشنی میں گزشتہ ماہ روس پر ونٹر اولمپکس گیمز میں شرکت پر پابندی عائد کی تھی اور صرف وہی ایتھلیٹس میگا گیمز میں شرکت کے اہل ہوں گے جو اپنا نام کلیئر کرائیں گے۔ آئی او سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 389 روسی ایتھلیٹس نے میگا گیمز میں شرکت کیلئے درخواستیں جمع کرائی ہوئی تھیں تاہم آئی اے اے ایف ریویو بورڈ نے 169 ایتھلیٹس کو متبادل جھنڈے کے نیچے گیمز میں شرکت کی منظوری دی ہے، ایتھلیٹس کے ناموں کی فہرست آج ہفتے کو جاری کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن