• news

لیڈز یونیورسٹی نے آل پاکستان ہائر ایجوکیشن انٹریونیورسٹیز فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) لاہور لیڈز یونیورسٹی کی فٹ بال ٹیم نے راؤنڈ میچز میں UMT, LUMS اور یو ای ٹی کی ٹیموں کو ہرا کر آل پاکستان ہائر ایجوکیشن کمشن انٹر یونیورسٹیز فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ڈائریکٹر سپورٹس عامر محمود کے مطابق لیڈز یونیورسٹی فٹ بال سٹیڈیم میں گروپ بی کے دو شاندار مقابلے ہوئے جس کے پہلے اور دوسرے میچ میں لیڈز یونیورسٹی فٹ بال ٹیم نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز)، یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (یو ایم ٹی) اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) کی فٹ بال ٹیموں کو سنسنی خیز مقابلوں کے بعد ہرا دیا اور یوں آل پاکستان ہائر ایجوکیشن کمشن انٹر یونیورسٹیز فٹ بال چیمپئن شپ کے زون ڈی مقابلوں کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ لیڈز فٹ بال ٹیم کی شاندار کامیابی پر انتظامیہ نے ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ دوسری طرف گزشتہ روز لیڈز یونیورسٹی کی آٹھویں سالگرہ کے سلسلے میں سپورٹس گالہ تقریبات کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رفیق بلوچ نے کیا۔ ان کے ہمراہ صدر یونیورسٹی میاں ظہور وٹو، ایڈوائزر پروفیسر اشہد احمد، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ ا فیئرز تنویر عباس اور ڈائریکٹر سپورٹس عامر محمود بھی شریک تھے۔ دو روز جاری رہنے والے سپورٹس گالہ میں 100 میٹر اور 500 میٹر ریس کے مقابلے ہوئے۔ کرکٹ، فٹ بال، کبڈی، رسہ کشی، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس مقابلوں میں یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات نے پرجوش حصہ لیا۔ تقریب کے آخر میں جیتنے والی ٹیموں میں ایوارڈز اور میڈلز بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر عابد علی، حسان بن سلمان بٹ و دیگر فیکلٹی و ایڈمنسٹریٹو سٹاف بھی موجود تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن