• news

بھارت اخراجات، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ٹیم کا دورہ ارجنٹائن منسوخ کردیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا دورہ ارجنٹائن منسوخ کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں پی ایچ ایف کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ ارجنٹینا کا دورہ پر بھاری اخراجات آ رہے تھے جس کی بنا پر میزبان ملک سے معذرت کر لی ہے۔ پی ایچ ایف حکام کا کہنا تھا کہ ان کی تمام توجہ رواں سال سینئر ٹیم کے ہونے والے ٹورنامنٹس پر ہے تاکہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ ارجنٹینا حکام کو اس بارے میں آگاہ کر دیا ہے کہ پاکستان ٹیم ان کے ملک کا د ورہ نہیں کر رہی ہے۔ پی ایچ ایف حکام کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میڈیا کے بعض سیکشنز میں آنے والی ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں کہ ارجنٹائن نے پاکستان جونیئر کی میزبانی کرنے سے انکار کر دیا ہے بلکہ حقیقت حال ہے ہے کہ پی ایچ ایف نے ٹیم ارجنٹائن نہ بھیجنے کا فیصلہ خود سے لیا ہے کیونکہ اگر یہ دورہ کیا جاتا تو اس دس روزہ دورہ پر کم از کم پونے دو کروڑ روپے کا خرچ آتا۔

ای پیپر-دی نیشن