• news

شاعرہ رخسانہ نور کی یاد میں تقریب

لاہور(کلچرل رپورٹر+سٹاف رپورٹر) علمی ادبی ثقافتی تنظیم روش کے زیر اہتمام ممتاز شاعرہ رخسانہ نور (مرحومہ) کی یاد میں خصوصی تقریب اور پنج ریڈیو (امریکہ) کی چھٹی سالگرہ کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ معروف فلمساز اور ڈائریکٹر سید نور‘ امریکہ سے آئی ہوئی ممتاز براڈ کاسٹر الماس شبی‘ ممتاز شاعر خالد شریف‘ سعد اللہ شاہ‘ ثناء اللہ‘ ایم زیڈ کنول‘ مقصود چغتائی‘ مظہر جعفری‘ اختر ہاشمی‘ شفیق خان‘ راشد ممتاز‘ لاہوری‘ شہزاد فراموش‘ ڈاکٹر عمرانہ مشتاق‘ شگفتہ‘ غزل ہاشمی‘ ڈاکٹر زہرا سنبل‘ صفیہ ملک‘ ممتاز گلوکارہ نرمل شاہ‘ ریڈیو ٹی وی فنکاراور ملک کی اہم شخصیات‘ ادیبوں شاعروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے مرحومہ رخسانہ نور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ گوناگو خوبیوں کی مالک تھی‘ علم‘ ادب‘ ثقافت کے فروغ میں نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ وہ بہت نیک اور پاکیزہ خاتون تھی جنہوں نے مستحق اور نادار افراد کے لئے فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اللہ تعالیٰ انہیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے‘ آمین۔ اس موقع پر گلوکارہ نرمل شاہ نے پرفارم کیا جبکہ ایم زیڈ کنول‘ مقصود چغتائی‘ فردوس نقوی اور دیگر مداحوں نے ممتاز براڈ کاسٹر الماس شبی کو پھولوں کے تحائف پیش کئے۔ آخر میں مرحومہ رخسانہ نور کے لئے دعائے مغفرت کی۔

ای پیپر-دی نیشن