پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں ویڈیو لنک نظام نصب کرنے کا فیصلہ
لاہور(اے پی پی )پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں ویڈیو لنک کا نظام نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔انتہائی خطرناک ملزمان اور دہشت گردوں کواب بیان ریکارڈ کرنے کے لیے عدالت میں پیش نہیں کیا جائے گا بلکہ انکے بیانات ویڈیو لنک کے ذریعے قلمبند کیے جائیں گے۔سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اعلیٰ حکام نے ویڈیو لنک نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میںخطرناک ملزمان کے بیان کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت میں ویڈیو لنک روم کا تعین کر لیا گیا تاکہ ویڈیو لنک کے ذریعے خطرناک ملزمان کا بیان جیلوں سے ریکارڈ کیا جا سکے ،اور وہیں پر بیرون ملک سائلین اور گواہان کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جا سکے گا۔