سیالکوٹ: ائرپورٹ پر غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے پر 2 مسافر گرفتار
سیالکوٹ (نامہ نگار) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے شک پڑنے پر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے دو مسافروں محمد خان اور محمد موسیٰ کو روک کر جب سامان کی تلاشی لی تو اس میں سے 47ہزار سات سو یو اے ای درہم برآمد ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے فلائٹ نمبر NL796سے شارجہ روانہ ہونا تھا۔ ایف آئی اے حکام نے دونوں کو تھانہ گوجرانوالہ منتقل کر دیا۔