• news

کویت نے غیر قانونی مقیم تارکین وطن کو بغیر جرمانہ واپس جانے کیلئے 24 دن کی مہلت دیدی

کویت سٹی(عبدالشکور ابی حسن سے) وزارت داخلہ کویت نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی تارکین وطن کیلئے چھوٹ دینے کا اعلان سات سال بعد کردیا ہے اس اعلان کے مطابق وہ تمام تارکین جو کویت میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں ان کے پاس موقع ہے کہ وہ بغیر کوئی جرمانہ ادا کئے اپنے ملک جاسکتے ہیں یہ مہلت 29 جنوری 2018 سے 22 فروری 2018 تک ہوگی اس کے بعد کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ وزارت داخلہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل ناصر صلیب نے اس حکم نامے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی تارکین وطن افراد کیلئے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ بغیر کوئی جرمانہ ادا کئے اپنے ملک واپس جاسکیں بصورت دیگر پکڑا گیا تو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑیگا اور بلیک لسٹ کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن