سٹاک مارکیٹ میں مندے کا رجحان، 100 انڈیکس 265 پوائنٹس کمی سے 44551 پر بند
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 265.58 پوائنٹس کی کمی سے 44551.13 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 27 ارب 67 کروڑ 66 لاکھ 75 ہزار 142 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 75 کروڑ 98 لاکھ 1 ہزار 447 روپے کی مندی رونما ہوئی تاہم خرید و فروخت میں 2 کروڑ 50 لاکھ 29 ہزار 500 حصص کا اضافہ ریکارڈ کی گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 265.58 پوائنٹس کی کمی سے 44551.13 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 190.98 پوائنٹس کی مندی سے 22434.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 95.60 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 62.61 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 397.10 پوائنٹس کی کمی سے 17269.09 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 94.57 پوائنٹس کے اضافے سے 20147.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 10.43 پوائنٹس کی تیزی سے 21991.21 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 357 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 149 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 179 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 29 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 27 کروڑ 7 لاکھ 55 ہزار 670 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 9 ارب 17 کروڑ 62 لاکھ 83 ہزار 217 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 92 کھرب 45 ارب 44 کروڑ 97 لاکھ 36 ہزار 705 روپے سے کم ہو کر 92 کھرب 17 ارب 77 کروڑ 30 لاکھ 61 ہزار 563 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 133 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 32 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 13 کروڑ 80 لاکھ 66 ہزار 400 حصص کا کاروبار ہوا۔