ڈیووس میں وزیراعظم بلاول بھٹو ملاقات، گرم جوشی سے مصافحہ
ڈیووس (آئی این پی ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ڈیووس میں ملاقات ہوئی جس دوران دونوں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، بلاول نے عالمی اقتصادی فورم میں وزیر اعظم کے خطاب کو سراہا اور اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان بھی موجود تھیں۔ ملاقات کے دوران بلاول سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا مجھے آپ کے نانا کے ساتھ زمانہ طالبعلمی میں ملاقات کا موقع ملا ، میں نے آپ کی والدہ کے ساتھ بھی کام کیا ۔ میں اس وقت اپوزیشن میں تھا جب کہ وہ اقتدار میں تھیں ۔ وزیر اعظم نے کہا ملک میں جمہوریت پھل پھول رہی ہے اور اس کا واضح ثبوت یہ ہے آپ یہاں بطور اپوزیشن لیڈر ڈیووس فورم میں موجود ہیں ۔