• news

لاہور ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست خارج کر دی

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) لاہور ہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست گزار محمد صادق نے لاہور ہائیکورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربرا ہ شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں لاہور میں ہونے والے متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں اپنی قومی اسمبلی کی نسشت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اعلان کے بعد انہوں نے مستعفی ہونے سے انکارکر دیا لہذا وہ آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے مطابق صادق و امین نہیں رہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا گزشتہ روز عدالت نے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن