• news

نااہلی تاحیات یا نہیں: مخدو م علی خان نے عدالتی معاون بننے سے معذرت کرلی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کا معاملہ کہ نااہلی تاحیات ہے یا نہیں، معروف قانون دان مخدوم علی خان نے عدالتی معاون بننے سے معذرت کرلی۔ مخدوم علی خان نے مقدمے سے علیحدگی کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔ عدالتی بنچ کی سربراہی چیف جسٹس ثاقب نثار کریں گے۔ بنچ 30جنوری سے تاحیات نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن