پنجاب رینجرز، بھارتی سرحدی حکام فلیگ میٹنگ، حالات پر امن رکھنے پر اتفاق
سیالکوٹ (صباح نیوز)سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری لائن پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کی صورتحال پر پنجاب رینجرز اور بھارتی سرحدی فورسز کے افسران کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں میں ورکنگ بائونڈری لائن پر ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر تبادلہ خیالات کے بعد حالات پرامن رکھنے کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ سجیت گڑھ سیکٹر پر ہونے والی فلیگ میٹنگ میں بھارتی سکیورٹی فورسز اور پنجاب رینجرز کے افسران نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق سول آبادی پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر پنجاب رینجرز حکام کی طرف سے اظہار تشویش کیا گیا۔ اجلاس میں ورکنگ بائونڈری پر حالات پرامن بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ واضح رہے کہ ورکنگ بائونڈری پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری سے دس شہری شہید اور 52 شہری زخمی ہوئے اور مویشی بھی مارے گئے اور بھارتی فائرنگ و گولہ باری کی وجہ سے ہزاروں بچے، بوڑھے، خواتین اور مکین مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے۔
فلیگ میٹنگ