سپیشل اولمپک نیشنل گیمز آغاز، رنگا رنگ افتتاحی تقریب، کھلاڑیوں کا مارچ پاسٹ
لاہور (نمائندہ سپورٹس ڈیسک) سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے سپیشل اولمپک نیشنل گیمزشروع ہوگئیں۔گیمز کا آغاز ہوا اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب کی گئی جس میں کھلاڑیوں نے مارچ پاس کیا۔ صوبائی وزیر کھیل و اُمور نوجوانان جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور سپیشل مانیٹرنگ یونٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن "No Athelete Left Behind"کی ترجمانی کرتے ہوئے ہر طبقے کے کھلاڑی کو میدان میں آنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے‘ خصوصی افراد کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا رہا۔ تین روزہ سپیشل اولمپکس پنجاب منعقد کروا رہا ہے ‘ملک بھر سے 250کھلاڑی حصہ لیں گے جو دراصل اس حقیت کا اعتراف ہے کہ ہم سب ایک ہیں اور اپنے نوجوانوں کی بہتر نشونما اور روشن مستقبل کے لیے ہاتھ سے ہاتھ ملائے کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرکھیل و اُمور نوجوانان جہانگیر خانزادہ نے آج پنجاب جیمنیزیم ہاکی سٹیڈیم میں تین روزہ سپیشل اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ خصوصی افراد کسی طرح نارمل افراد سے پیچھے نہیں ہیں بلکہ وہ سپیشل خصوصیات کے حامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس سے قبل بھی وزیر اعلیٰ پنجاب خصوصی کھلاڑیوں کو آسٹریا ورلڈ ونٹر گیمز میں بھجوا چکے ہیں جہاں ہمارے کھلاڑیوں نے اپنی بہترین کارکردگی سے حکومت پنجاب کے یقین کو مزید تقویت بخشی اور آج ہم باقاعدہ سپیشل اولمپکس منعقد کروا رہے ہیں اور ان کے ذریعے اپنے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سظح تک لے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ سپیشل یونٹ ہیڈ فاظمہ زیدی نے مقامی کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں شمولیت دراصل ایک ذہنی رویہ ہے جو ہم آہنگنی کو پروان چڑھاتا ہے اور ہم ایک دوسرے کی مدد پر آمادہ ہوتے ہیں یہ وہ تھیم ہے جو ہمیں خصوصی بچوں میں پرموٹ کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا نعرہ کے کوئی کھلاڑی پیچھے نہیں رہنا چاہیے معاشرے کے مابین مساوات کو فروغ دے گا۔ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے رکن انیس الر حما ن کا کہنا تھا کہ اصل فتح جیت کی مسلسل کوشش اور حوصلہ نہ ہارنا ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ میری تمام نیک تمنائیں اپنے خصوصی کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں۔ آخر میں صوبائی و زیر نے تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جیت یا ہار سے زیادہ اہم مقابلے کی جرات ہے میرے نزدیک میرے تمام کھلاڑی فتح یاب ہیں۔