اداکارہ سنگم رانا کے قتل میں ملوث ملزم پر فرد جرم عائد
لاہور(نامہ نگار) سٹیج اداکارہ سنگم رانا قتل کیس کی سماعت عدالت کے روبرو دو ملزم آکاش رمضان اور جمیلہ بی بی پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج کے روبرو ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے مقدمے کے پہلے گواہان کو طلب کرلیا۔ جج نے پولیس کو دیگر دو ملزم کا چالان مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک کے لیے ملتوی کردی۔