• news

بھارت نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 63 رنز سے شکست دے دی

ملتان (سپورٹس ڈیسک) بھارت نے محمد شامی جسپریت بمرا‘ ایشانت شرما اور بھونیسوار کمار کی شاندار با¶لنگ کی بدولت تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 63 رنز سے شکست دے دی جوہانسبر میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلی اننگز میں 187 سکور کیا جواب میں میزبان پروٹینر 194 پر ہمت ہار گئے بھارت نے دوسری اننگز میں 247 سکور کر کے 241 رنز کا ہدف دیا کھیل کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے ہدف کے تعاقب میں 17 رنز ایک وکٹ پر دوسری اننگز دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 73.3 اووروں کا سامنا کرنے کے بعد 177 پر ڈھیر ہو گئی اوپنر ڈین ایلگر 86 سکور کے ساتھ ناٹ آ¶ٹ رہے۔ ہاشم آملہ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی فلینڈر 10 رنزکے ساتھ دہرے ہندسہ کو چھونے میں کامیاب رہے۔ کوئنٹن ڈی کاک ‘ فہلوک وایو‘ کاگیسوربادا ‘ مورن مورکل کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے۔ ڈوپلیسی 2 ڈی ویلیئرز کا مرکرم اور این گیڈی 4,4 سکور کر پائے۔ بھارت کے محمد شامی5 جسپریت بمرا اور ایشانت شرما 2,2 بھونیشوار کمار نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بھونیشوار کمار پلیئر آف دی میچ اور ورنون فلینڈر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ای پیپر-دی نیشن