• news

ججز تقرری، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے ہو گا جسٹس منصور کو سپریم کورٹ کا جج‘جسٹس یاور کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی سفارشات کا جائزہ لیا جائیگا

اسلام آباد(صباح نیوز) اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرریوں پر پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس رواں ہفتے میں ہو گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج جبکہ جسٹس یاور علی خان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے کے بارے میں جوڈیشل کمشن کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا ۔چیف جسٹس سے ججز پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کی جلد ملاقات کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن