استادپر تشدد کرنے والے کو دس سال قید 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا: سعودی وزیر تعلیم
ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں استاد پرتشدد کرنے والے کو 10 لاکھ ریال جرمانہ اور 10 سال قید کی سزا ہوگی۔عرب میڈیا کے مطابق تعلیمی اداروں اور اساتذہ کے تحفظ کے حوالے سے وزیرتعلیم احمد الیسیٰ نے کہا ہے کہ وزارت کے ماتحت چلنے والے تعلیمی اداروں کے معلمین پر حملہ،مارپیٹ،ہاتھ اٹھانا خطرناک جرم سمجھا جائے گا ۔جس میں جرمانے اور قید کی سزا ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ٹیچر یاسکول انتظامیہ کے کسی رکن پر ہاتھ اٹھانے والے کو ایک ملین ریال جرمانہ اور 10سال قید کی سزا دی جائے گی۔لڑکوں اور لڑکیوں کے سکولز میں باڈی گارڈز تعینات کرنے سے متعلق سوال پر وزیرتعلیم نے کہاکہ یہ معاملہ زیرغور ہے