سیالکوٹ: بھارت کی طرف سے پانی روکے جانے پر دریائے چناب کا بیشتر حصہ خشک ہو گیا
سیالکوٹ (نامہ نگار) بھارت کی طرف سے دریائے چناب کا پانی روکے جانے سے دریائے چناب کا بیشتر حصہ خشک ہوگیا۔ پندرہ روز بند رہنے والی نہر اپرچناب میں چار ہزار پانچ سو چھپن کیوسک پانی چھوڑ کر اسے کھول دیا گیا۔ محکمہ ایری گیشن کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد صرف تین ہزار ایک سو گیارہ کیوسک ہے اور کم پانی کی وجہ سے دریائے چناب کا بیشتر حصہ خشک ہوگیا ہے اور پانی کی کمی کی وجہ سے دو نہریں اپر چناب اور مرالہ راوی لنک بند کی گئی تھیں جن میں نہر اپرچناب کو دوبارہ کھول دیا گیا۔ اور چار ہزار پانچ سو چھپن کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر سے آکر دریائے چناب میں شامل ہونے والے دو دیگر دریائوں دریائے مناور توی کے پانی کی آمد صرف چار سو 53کیوسک پانی اور دریائے جموں توی کے پانی کی آمد صرف نو سو چورانوے کیوسک ہے۔
خشک