مشال قتل کیس کی سماعت مکمل فیصلہ 7فروری کو سنایا جائے گا
ایبٹ آباد (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی عدالت نے مشال قتل کیس کی سماعت مکمل کرلی۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ فیصلہ 7فروری کو سنایا جائے گا۔ مشال قتل کیس میں 61ملزمان میں سے 58گرفتار ہیں، تمام ملزموں کی درخواست ضمانت کی اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جسٹس فضل سبحان نے کی۔
مشال کیس