• news

گزشتہ سال چین کیساتھ تجارت میں پاکستان کو 12 ارب 67 کروڑ ڈالر خسارے کا انکشاف

اسلام آباد (آن لائن )وزارت تجارت کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ سال چین کے ساتھ تجارت میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 12 ارب 67 کروڑ ڈالر رہا۔ پاک چین دو طرفہ تجارت کا حجم 15 ارب 60 کروڑ ڈالر رہا، ایک سال میں چین کو برآمدات کا حجم ایک ارب 46 کروڑ ڈالر رہا، چین سے درآمدات کا حجم 15 ارب 60 کروڑ ڈالر رہا۔ گذشتہ مالی سال کے دوران پاک چین دو طرفہ تجارت کا حجم 15 ارب 60 کروڑ ڈالر رہا، ایک سال میں چین کو برآمدات کا حجم ایک ارب 46 کروڑ ڈالر رہا، چین سے درآمدات کا حجم 15 ارب 60 کروڑ ڈالر رہا ، چین کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 12 ارب 67 کروڑ ڈالر رہا۔ گزشتہ 3سالوں میں تجارتی خسارے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن