قائمہ کمیٹی نے عام انتخابات کی تیاریوں پر 2 فروری کو بریفنگ طلب کر لی
اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے عام انتخابات 2018 کی تیاریوں کے بارے میں دو فروری کو الیکشن کمشن آف پاکستان سے بریفنگ طلب کر لی، صوبوں میں حالیہ مردم شماری ریکارڈ و نقشے اور حلقہ بندیوں کے کام کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا گزشتہ روز 8 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے انتخابی فہرستوں سے خواتین ووٹرز کی تصاویر ہٹانے کے بارے میں جے یو آئی (ف) کی رکن نعیمہ کشور خان کے متعارف ترمیمی بل کا جائزہ لیا جائے گا۔