ملک میں ادب کے فروغ و ترقی کیلئے اکادمی ادبیات کی خدمات قابل تعریف ہیں: گورنر خیبر پی کے
پشاور (آئی این پی) گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ ملک میں ادب کے فروغ و ترقی کیلئے اکادمی ادبیات کی خدمات قابل تعریف ہیں۔اقبال ظفر جھگڑا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکادمی ادبیات پشاور سینٹر کے افتتاح کی تقریب میں شرکت میرے لئے باعث فخر ہے۔