محمد حمدان پر بزدلانہ حملہ موسادنے کیا،لبنان نے تصدیق کردی
بیروت (اے این این) لبنان کی وزارت داخلہ نے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہ نما محمد حمدان پر بزدلانہ حملے میں صہیونی ریاست کے خفیہ اداریموساد کے ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دو ہفتے قبل لبنان کے شہر صیدا میں حماس کے ایک رہنما پر قاتلانہ حملے میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت ملے ہیں۔