چیچہ وطنی: مقدمہ قتل میں ملوث ملزم کو سزائے موت و جرمانے کا حکم
چیچہ وطنی(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج چیچہ وطنی محمود حیات نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم دیا۔ چیچہ وطنی کے نواحی گاں 8 چودہ ایل میں ملزم محمد صدیق نے معمولی تلخ کلامی پر عبدالرزاق کو کسّی کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔