• news

سعودی عرب میں پولیس نے 40 ملین ریال جعلی کرنسی کا فراڈ ناکام بنادیا،3مقامی اور 2 غیر ملکی باشندے گرفتار

ریاض(آئی این پی) سعودی عرب کی پولیس نے ملک کی تاریخ میں جعلی کرنسی کے سب سے بڑے فراڈ کو ناکام بناتے ہوئے سنگین سماجی جرم میں ملوث مقامی اور غیر ملکی عناصر کو حراست میں لے لیا ۔ دارالحکومت ریاض کی پولیس نے ایک فلیٹ پر چھاپہ مار کر وہاں رکھی گئی جعلی کرنسی جس کی مالیت چار کروڑ ریال بتائی جاتی ہے قبضے میں لی گئی۔پولیس نے موقع سے تین مقامی اور دو غیر ملکی جن میں یمنی اور اریٹریا کے باشندے ہیں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔ولیس کا کہنا ہے کہ مغربی الریاض میں واقع ایک فلیٹ سے جعلی کرنسی سے بھرے چار صندوق برآمد کیے گئے۔ ان میں چالیس ملین ریال کی رقم رکھی گئی تھی جس میں زیادہ رقم جعلی کرنسی پر مشتمل ہے۔ان صندوقوں سے 500 ریال مالیت کے اصلی نوٹوں کی کل 12 ہزار ریال رقم ملی جب کہ بقیہ تمام جعلی نوٹ ہیں۔ ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ جعلی سعودی کرنسی کے ذریعے جعلی امریکی ڈالر خرید کرتے اور مملکت میں اس کا کاروبار کرتے رہے ہیں۔ سعودی عرب کی تاریخ میں جعلی کرنسی کایہ سب سے بڑا فراڈ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن