• news

گوگنہم میوزیم نے ٹرمپ کو پینٹنگ کے بجائے سونے کا ٹوائلٹ دینے کی پیشکش کردی

واشنگٹن (اے این این)گوگنہم میوزیم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پینٹنگ کے بجائے سونے کے ٹوائلٹ دینے کی پیشکش کردی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کے گوگنہم میوزیم نے امریکی صدر کو وائٹ ہائوس کیلئے شہرہ آفاق ولندیزی مصور ونسٹ وین گوخ کی دینے سے انکار کر دیا ہے اور اس کے بجائے انھیں سونے سے بنا ٹوائلٹ دینے کی پیشکش کی ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق میوزیم کی جانب سے معذرت کی گئی ہے کہ وہ وین گوخ کی لینڈ سکیپ پینٹنگ وائٹ ہائوس کیلئے نہیں دے سکتے۔تاہم میوزیم نے وائٹ ہائوس کو اس کے متبادل کے طور پر 18 قیرات سونے سے بنا ٹوائلٹ دینے کی پیشکش کی ہے۔اس جواب پر وائٹ ہائوس نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ میوزیم کی منتظم نینسی سپیکٹر نے وائٹ ہاس کو یہ معذرت اور متبادل کی پیشکش گذشتہ برس ستمبر میں بھی کی تھی۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ایک صارف سر گریگر سیزسسٹ نے مذاحیہ انداز میں لکھا کہ یہ ٹرمپ کے امریکہ کے لیے ایک استعارے کی طرح ہے میوزیم کے لیے ہر کسی کو عطیات دینے چاہیے۔لیکن ہر کوئی میوزیم کے طرز عمل اور جواب سے متفق نہیں ہے۔ایڈورا ڈیپرولیبل کیٹ کے نام سے ایک صارف نے میوزیم کے نام لکھا کہ ٹوائلٹ کی پیشکش کر کے صدر کی بے عزتی کرنے کا شکریہ۔ پلیز اس بار میری جانب سے سالانہ عطیے کی توقع نہ کیجیے گا۔ میں نے ٹرمپ کے لیے ووٹ کیا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ میرے عطیات کی ضروت نہیں ہے۔خیال رہے کہ امریکی خاتون اول اور صدور کے لیے وائٹ ہاس کی آرائش کے لیے آرٹ کے نادر نمونے بطور ادھار لینا معمول کی بات رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن