شریف برادران اقتدار میں رہے تو جمہوریت کبھی بحال نہیں ہو سکے گی: رانا نثار راٹھ
رائیونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء رانا نثار احمد راٹھ نے کہا کہ حکمران اپنی عیاشیوں میں مگن امریکہ کو کھلی چھٹی، پاکستان کی حدود میں ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے، پی ٹی آئی ملک میں حقیقی جمہوریت کی روح بحال کرنے کی جدوجہد کررہی ہے شریف براد ران رہے تو ملک میں جمہوریت کبھی بحال نہیں ہوگی، کرپٹ حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل میں کمی کرنے کی بجائے انکے مسائل میں اضافہ کیا ہے، جس حلقہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کامیابی حاصل کی اور کروڑوں روپے کے فنڈز سے واٹر سپلائی سکیم اور سیوریج منصوبے مکمل کروانے کے باوجود عوام ٖصاف اور شفاف پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے،چیف جسٹس بھی صاف اور شفاف پانی کا مطالبہ کر رہے ہیں،لیکن پنجاب حکومت عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر عوامی نمائندوں کے زریعے کرپشن کی تمام حدیں عبور کر چکی ہے ۔