نواز شریف اداروں پر الزام تراشی کر کے کرپشن چھپا نہیں سکتے: چودھری عمر مشتاق
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری عمر مشتاق ورک نے کہا کہ میاں نواز شریف اداروں پر کیچڑ اچھال کر اپنی کرپشن چھپا نہیں سکتے۔ نیب ریفرنسز پر اثر انداز ہونے کے لئے سازشوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا ، میاں نواز شریف کے حواری عدالتوں کے باہر کھڑے ہوکر فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ اداروں پر شریف خاندان کے تمام تر حربوں کے باوجود احتساب کا عمل نہیں رکے گا۔ انہیں ملکی وسائل لوٹ کر جمع کی جانے والی 300ارب روپے کی دولت واپس کرنا ہوگی۔