• news

کانگو میں شہید نائیک نعیم رضا کی میت کل آبائی گھر پکی شاہ مردان پہنچے گی، یو این امن مشن کا حصہ رہیں گے: ملیحہ لودھی

دائود خیل/ اسلام آباد (نامہ نگار + سٹاف رپورٹر) کانگو میں یو این امن مشن فوج میں شامل پاکستانی جوان نائیک نعیم رضا جو دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہوگئے تھے، ان کا جسد خاکی کانگو سے ان کے آبائی گھر پکی شاہ مردان لایا جائے گا۔ ادھر اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے پاکستانی فوجی کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالمی امن کی بحالی کیلئے اقوام متحدہ امن مشن کا حصہ رہے گا۔ قبل ازیں پاک فوج نے کانگو میں حملے میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل ایک جوان نائیک نعیم رضا کی شہادت اور دوسرے سپاہی بلال کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔ پاکستانی اہلکاروں کی موثر جوابی کارروائی سے مسلح باغیوں کا حملہ پسپا کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی صوبہ کیوو کے علاقہ براکا میں مسلح باغیوں نے پاکستانی امن مشن کے قافلے پر حملہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن