• news

حکومت نے مصنوعی طورپر بجلی کی قلت پیدا کر کے لوڈشیڈنگ کی: نیپرا

اسلام آباد(قاضی بلال/ خصوصی نمائندہ) نیپرا رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت نے مصنوعی طور پر بجلی کی قلت پیدا کرکے لوڈشیڈنگ کی ۔بجلی گھروں کو جان بوجھ کر بند رکھا گیا۔نیپرا نے سرکاری بجلی گھروں کو مختلف حیلے بہانوں سے بند رکھنے کی قلعی کھول دی۔2015 اور2016 میں بجلی پیدا کرنے والی سرکاری کمپنیوں کے متعدد پاور پلانٹس بند رکھے گئے۔2برسوں میں 14ارب روپے سے زائد کی بجلی پیدا نہیں کی گئی۔ایندھن بھی موجودہونے کے باوجود پاور پلانٹس بجلی پیدا کرنے کو تیار لیکن 2سال سینڈ بائی موڈ میں رکھے گئے۔سینٹرل،ناردرن،جامشورو اور کوٹ ادو پاور کمپنیوں کے متعدد بجلی گھر بند رکھے گئے۔بجلی گھروں کو سٹینڈ بائی موڈ پر رکھنے سے 38کروڑ20لاکھ روپے کی بجلی ضائع ہوئی۔مرمت کے نام پر 66کروڑ 80 لاکھ روپے کی بجلی کا نقصان ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن