نوازشر یف کیلئے جیل میں بیرک کی تیاری شروع کردی گئی: شیخ رشید
لاہور(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربر اہ شیخ رشید احمد نے فروری کو شر یف خاندان کی سیاست کے خاتمے کا مہینہ قرار دیتا ہوں کہ نوازشر یف کیلئے جیل میں بیرک کی تیاری شروع کردی گئی‘مجھے2018میں ملک میں عام انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے اور سینٹ انتخابات میں (ن) لیگ کا اپنا چیئر مین سینٹ لانا نہ ممکن نظر نہیں آتا ‘آنیوالے دنوں میں شہبا زشر یف کیلئے نیب میں نئی مشکلات سامنے آئیں گی کیونکہ نوازشر یف کے بعداب شہباز شر یف کی باری آنیوالی ہے۔عوامی مسلم لیگ کے رکن امجد گولڈن اور دیگر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک میں بر وقت عام انتخابات کا کوئی امکان نظر نہیں آتاکیونکہ ابھی تک ملک میں مردم شماری بھی مکمل نہیں ہوسکی۔
شیخ رشید