عمران نے طاہر القادری کو بھی ’’یوٹرن‘‘ کی عادت ڈال دی: رانا ثناء اللہ
لاہور(آئی این پی)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے طاہر القادری کو بھی ’’یوٹر ن ‘‘کی عادت ڈال دی ہے ‘لوگ اکھٹے نہ ہونے کے بعد اپوزیشن کا سیاسی تماشہ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے ‘(ن) لیگی حکومت کو کسی سے کوئی خطر ہ نہیں آئینی مدت پوری کر کے اگلے انتخابات میں بھی کامیاب ہوں گے۔ گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ طاہر القادری پہلے پنجابی فلموں کے ولن کی طر ح بڑی بڑی بڑھکیں مارتے رہے ہیں مگر لاہور میں ہونیوالے اپوزیشن جماعتوں کے پہلے شو کے فلاپ ہونے کے بعد ان میں حکومت کے خلاف احتجاج کی مزید جرات نہیں اس لیے وہ حکومت مخالف احتجاج سے بھاگ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ میاں نوازشر یف اور شہبا زشر یف کی قیادت میں متحد ہے۔ ملک میں عام انتخابات بھی اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں بھی (ن)لیگ سیاسی مخالفین کے تمام منصوبے ناکام بنا دیں گی۔