• news

مقبوضہ کشمیر میں حاصل خصوصی اختیارات کے خاتمے کا سوچ بھی نہیں سکتے: بھارتی آرمی چیف

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بیپن راوت نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کو آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت جو اختیارات حاصل ہیں ابھی ان کے خاتمے کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق بھارتی فوج کو حاصل اختیارات انتہائی متنازع ہیں‘ ان اختیارات کے تحت فوج مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے لیکن بھارتی آرمی چیف نے ان اختیارات کے خاتمے کے امکان کو مسترد کر دیا۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی فوج کے سربراہ نے تسلیم کیا کہ فوج کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے لیکن سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت اختیارات کے خاتمے کا ابھی وقت نہیں آیا۔ مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جماعتیں اور حریت کانفرنس ایک عرصہ سے بھارتی مسلح افواج کو آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات کے خاتمے کا مطالبہ کرتی چلی آ رہی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن