• news

پاکستانی علماء طالبان کو امن مذاکرات کیلئے مجبور کریں: افغان سفیر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)افغان سفیر عمر زاخیل وال نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا ہے کہ پیغام پاکستان فتویٰ پاکستان کیلئے بہترین ہے، افغانستان کیلئے اس میں کچھ نہیں۔ افغانستان میں امن ہو گا تو غیر ملکی افواج بھی واپس چلی جائیں گی۔ فتویٰ افغانستان کی ضرورت پوری نہیں کرتا یہ پاکستان تک محدود ہے۔ خوش آئند ہے کہ اس میں علماء نے خودکش حملوں کو حرام قرار دیا ہے۔ افغان جنگ ختم ہو جائے تو پھر غیر ملکی افواج کے ہونے کا جواز نہیں رہے گا۔ پاکستان عملی طور پر اسے یقینی بنائے کہ پاک سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔ ہماری درخواست ہے کہ وہ علماء جن کا طالبان پر اثر و رسوخ ہے وہ انہیں افغان امن عمل میں شامل ہونے پر مجبور کریں۔ افغان حکومت کی پالیسی ہے کہ مہاجرین کی وطن واپسی کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ پچھلے ڈیڑھ سال میں 10 لاکھ مہاجرین واپس آئے امید ہے 2018ء میں مہاجرین کی بڑی تعداد واپس جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن