• news

مجھے انڈس ہائی وے پر تیزی سے کام چاہئے، مراد علی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت انڈس ہائی وے کی تعمیر کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہائوس میں منعقدکیاگیا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری رضوان میمن، فنانس سیکریٹری کمیونیکیشن فرقان بہادر خان ، چیئرمین این ایچ اے جواد رفیق ، وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ مجھے انڈس ہائی وے پر تیزی سے کام چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس روڈ پر روزانہ حادثات ہوتے رہتے ہیں اور قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے این ایچ اے سے کوٹری سے ٹھٹھہ تک روڈ کی تعمیر پر بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ یہ روڈ بہت اہم ہے۔ یہ کوٹری کی انڈسٹریل ایریا کی ٹریفک کیٹر کرے گی۔وفاقی سیکریٹری کمیونیکیشن اور چیئرمین این ایچ اے نے ان کاموں پر خصوصی توجہ دینے کی وزیر اعلیٰ سندھ کو یقین دہائی کرائی۔

مراد علی شاہ

ای پیپر-دی نیشن