• news

یکم فروری کو اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کوئی پلان نہیں: شفقت محمود

لاہور (آئی این پی) تحر یک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہا ہے کہ یکم فروری کو اسمبلیوں سے استعفوںکا کوئی پروگرام نہیں، وقت آنے پر حالات کو سامنے رکھ کر کوئی فیصلہ کر یں گے‘ سانحہ منہاج القرآن کے معاملے پر عوامی تحریک کے ساتھ ہیں مگر پیپلزپارٹی کے ساتھ اب سٹیج پرنہیں بیٹھ سکتے‘ سینٹ انتخابات میں کسی کا بھی ہارس ٹریڈنگ کرنا جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہوگا۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولے ہیں، جس شخص کو عدالت نے نا اہل کیا اس کو پارٹی کا صدر بنانے کیلئے قانون میں تبدیلی کی گئی اور ہم سمجھتے ہیں کہ منی لانڈ رنگ جیسے جرم میں ملوث لوگوں کو نشان عبرت بنانا ہوگا اور آجکل نوازشریف کو بھی اپنا انجام صاف نظر آرہا ہے اس لیے وہ سپریم کورٹ اور دیگر اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن وہ جو مرضی کر لیں اب احتساب سے نہیں بچ سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن