پاکستان اٹلی مشترکہ اقتصادی کمشن کا اجلاس آج روم میں شروع ہو گا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاک اٹلی مشترکہ اقتصادی کمشن کا تیسرا اجلا س آج روم میں شروع ہوگا، فریقین دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر مبنی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور اٹلی کی اقتصادی ترقی کے نائب وزیرآئیون سکال فراٹو کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔فریقین دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر مبنی تعاون کے امکانا ت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ کل دونوں ممالک کے درمیان مختلف پروٹوکول معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ دونوں ممالک ٹیکسٹائل ،جوتوں اور جیولری کی صنعت کو بڑھانے کے تین منصوبوں پر دستخط کریں گے۔