• news

نوشہرہ: الائچی کے درخت کا تنازع ، چھوٹے نے بڑے بھائی کو فائرنگ کر کے مار ڈالا

نوشہرہ (صباح نیوز) خون سفید ہوگیا، الائچی کے درخت کی فروخت کے معاملے پر تکرار، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو گھر والوں کے سامنے اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق رسالپور تھانہ میں واقع حمزہ رشکہ گائوں میں بڑے بھائی شاہ فیصل نے اپنی زرعی زمین میں الائچی کے درخت فروخت کئے رقم کے تنازعہ پر دونوں بھائیوں میں تکرار ہوئی، جس پر چھوٹے بھائی عامر نے گھر والوں کے سامنے پستول نکالی اور بھائی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ سے شاہ فیصل موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی، والد کی مدعیت میں مقدمہ چھوٹے بیٹے کے خلاف درج کرلیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن