• news

ہولوکاسٹ پر بل :اسرائیل میں پواش ناظم الا مو ر طلب وضاحت مانگ لی

تل ابیب (بی بی سی) اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے پولینڈ میں پیش کیے جانے والے اس بل کی مذمت کی ہے جس میں پولینڈ میں نازیوں کے بنائے گئے موت کے کیمپس کو پولش کہنا غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ جاری کیے گئے بیان میں انھوں نے کہا: 'میں اس بل کی سخت مخالفت کرتا ہوں۔ تاریخ کو آپ بدل سکتے ہیں ہولوکاسٹ کی تردید کر سکتے۔' پولینڈ میں پیش کیے گئے اس بل میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص اگر نازیوں کے جرائم کے لیے پولینڈ کو مورد الزام ٹھہرائے گا اسے جیل کی سزا سنائی جائے گی۔ توقع ہے کہ یہ بل پولش سینیٹ میں منظور ہو جائے گا جس کے بعد صدر اس پر دستخط کر دیں گے۔ اسرائیل میں متعین پولینڈ کے ناظم الامور کو اسرائیلی وزارت خارجہ نے وضاحت کے لیے طلب کیا ہے۔ یاد رہے کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران پولینڈ پر جرمنی نے حملہ کر کے قبضہ کر لیا تھا اور ہولوکاسٹ میں لاکھوں پولش شہریوں کو قتل کر دیا گیا تھا جن میں پولینڈ میں مقیم یہودی شہری بھی شامل تھے۔ لیکن پولینڈ ایک طویل عرصے سے اس قسم کے جملوں پر تنقید کرتا رہا ہے جن سے نازیوں کے بنائے گئے موت کے کیمپس کو پولینڈ یا پولش حکومت سے منسلک کیا جائے۔ یہ کیمپ نازیوں نے 1939 میں پولینڈ پر قبضہ کرنے کے بعد قائم کیے تھے۔ اسرائیلی حکومت کے اہلکاروں نے بھی اس بل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون کے منظور ہونے سے ہولوکاسٹ کے بارے میں کی جانے والی گفتگو کم ہو جائے گی۔ لیکن پولینڈ کی حکومت نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل کا یہ مقصد قطعی نہیں ہے کہ ہولوکاسٹ کے بارے میں کی جانے والی گفتگو کو کم کیا جائے یا اس کی تردید کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن