عملے سے غیر مناسب رویہ: امریکی سینیٹر مارکو روبیو نے اپنے چیف آف سٹاف کو برطرف کر دیا
واشنگٹن( اے ایف پی ) عملے سے غیر مناسب رویے پر امریکی سینیٹر مارکو روبیو نے اپنے سٹاف کے چیف کو برطرف کردیا، سٹاف سے بداخلاقی قانون کی خلاف ورزی ہے ، امریکی سینیٹر کو سٹاف کے ایک ورکر سے چیف کے بارے میں شکایات موصول ہوئیں ، ثبوت ملنے پر انہوں نے چیف کو برطرف کر دیا۔ انکوائری بھی شروع کر دی گئی،متعدد شکایات پر نوٹس لیا گیا ہے۔