• news

پشاور میں نواز شریف کا عظیم الشان جلسہ ہری پور کے ریکارڈ توڑ دے گا: امیر مقام

مردان (نا مہ نگار)وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام خان نے کہا ہے کہ 4فروری کو پشاور میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا عظیم الشان استقبال اور جلسہ منعقد کر کے ثابت کریں گے کہ پی ٹی آئی کا صوبے میں نام ونشان نہیں رہے گا کارکن بھر پور تیاریاں شروع کر دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی رہنما اعظم خان کی رہائش گاہ خان قلعہ پار ہوتی پر جلسے کی تیاریوںکے سلسلے میں کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے کی ، صدارت حاجی خان اکبر نے کی ،سید عنائت باچہ،جمشید مہمند ایم پی اے،نوابزادہ ارسلا خان ہوتی،فخر زمان طاہر خیلی ،کرنل (ر) شیر افگن خان،اختیار ولی خان اور شیر زمان ٹکر نے بھی خطاب کیا انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پشاور جلسے میں ایک لاکھ سے زائد ورکر شرکت کریں گے اور ہری پور جلسے کا ریکارڈ توڑینگے۔ انہوں نے کہا کہ لالٹین اور بیٹ کا دور گزر گیا ہے تانگہ پارٹیوں پر عوام اعتماد نہیں کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن